فتح پور (نامہ نگار) کھاگا کوتوالی علاقے کے گائوں پانبھی پور کے قریب کل شام تقریباً بتیس سالہ خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔ موصولہ خبر کے مطابق کھاگاکوتوالی کے اجنئی گائوں کے باشندے ویرندر یادو کی بیوی گیتا دیوی گذشتہ تین ماہ سے ذہنی طور پر بیمار تھی۔ بتایاجارہا ہے کہ کل شام وہ گھر سے روانہ ہوئی اور اس نے پامبھی پور گائوں کے قریب ٹرین کے آگے کود کرخود کشی کرلی ۔پولیس نے موقع پرپہنچنے کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ دوسری جانب متوفیہ کے بھائی نے اپنے بہنوئی اور اہل خانہ کے خلاف کوئی الزام عائد نہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن دماغی طورپربیمار تھی۔ جس کا علاج چل رہا تھا۔