اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں سامنے سے آ رہی ٹرین کے قریب آتے ہی ایک نوجوان نے اس کے آگے چھلانگ لگا دی۔ نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی دیر رات کھجرانا کا ہیمنت (27) اپنے ایک دوست کے ساتھ ناگپور جانے والی ٹرین پکڑنے کے لئے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر پہنچا تھا۔ دونوں پلیٹ فارم پر کھڑے تھے ، تبھی ٹرین کے آتے ہی ہیمنت اس کے آگے کود گیا۔ اسکی وہیں موت ہو گئی۔ نوجوان کی خود کشی کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے ۔ ریلوے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے جانچ شروع کر دی ہے ۔