کانپور: بٹھور تھانہ علاقے میں سڑک پر سائیکل کھڑی کر کے معمر شخص کانپور کی جانب سے فرخ آباد جا رہی مال گاڑی کے آگے کود گیا ۔ جس سے اس کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ بٹھور کے لودھر گاو¿ں میں رہنے والے ۴۵ سالہ رمیشن پاسوان ٹریکٹر ڈرائیور تھا آج دوپہر وہ سائیکل سے جی ٹی روڈ واقع رتن پلینٹ کے پاس پہنچا سڑک پر سائیکل کھڑی کرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر ادھر ادھر گھومنے لگا تبھی تیز رفتار کانپور کی جانب سے فرخ آباد جا رہی مال گاڑی ٹریک پر آگئی ۔ ٹرین کے آتے ہی وہ اسکے آگے کود گیا۔
موقع پر راہگیروں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے پہنچ کر اطلاع متوفی کے کنبہ والوں کو دی۔بیٹے کے مطابق والد کی خود کشی کئے جانے کے پیچھے کوئی سبب نہیں ہے۔ انسپکٹر سنجے مشراکا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے کا سبب واضح نہیںہو سکا فی الحال جانچ کی جارہی ہے۔