ہاپوڑ (نامہ نگار)کوتوالی علاقہ کے بلند شہر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر دو بچے شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے دونوں بچوں کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتا کر میرٹھ بھیج دیا ہے۔ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے مجید پورا علاقہ کے باشندے رضوان اور شاہ عالم کے بیٹے سائیکل سے ضروری کام کے سلسلہ میں تحصیل جارہے تھے لیکن اسٹیٹ بینک کے سامنے دونوں ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو میرٹھ علاج کے لے بھیج دیا۔