سڈنی۔آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ایشٹن ایگر کو ٹسٹ ٹیم میں شامل ہونے کی اپنی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن وہ ہندوستان کے خلاف یہاں چھ جنوری سے شروع ہو رہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانے سے حیران ہیں۔ سڈنی کی پچ سے عام طور پر اسپ
نروں کو ملنے والی مدد کو دیکھتے ہوئے 21 سالہ ایگر کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایگر نے بگ بیش لیگ میں اچھی شروعات کرتے ہوئے پرتھ اسکورچرس کی جانب سے 17۔ 33 کی اوسط سے تین وکٹ حاصل کئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ایگر کے حوالے سے کہاکورس کے ٹیم میں جگہ بنا کر میں کافی حوصلہ افزائی اور خوش ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں قدم رکھنے کے دوران 11 ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 98 رن بنانے والے ایگر نے کہامیں ساتویں آسمان پر ہوں۔ شروع شروع میں میں تھوڑا سامایوس تھا لیکن اس کے بعد مجھے لگا کہ میرا خواب سچ ہو گیا ہے۔ میں نے کبھی اپنی صلاحیت پر شک نہیں کیا تھا۔ ایگر نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ انہیں ہندوستان کے خلاف آخری الیون میںشامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہااگر وہ دو اسپنروں کے ساتھ اترتے ہیں تو مجھے لیا جا سکتا ہے لیکن یہ سلیکٹروں پر انحصار کرتا ہے اس لیے میں اب صرف نیٹ پر اچھی گیند بازی کرنے کی کوشش کروں گا۔