لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے مداح سدھیر گوٹم نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے ایک روزہ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے اس پر ڈھاکہ میں حملہ کیا۔
اپنے جسم کو ہندوستانی ترنگے سے پینٹ کرنے والے چونتیس سالہ سدھیر نے ہندی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر شائقین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جب کہ اس رکشے پر بھی حملہ کیا گیا جس پر وہ سفر کر رہا تھا۔
سدھیر نے بتایا کہ مشتعل شائقین نے یہ چلاتے ہوئے رکشے کا تعاقب کیا کہ وہ ہندوستان سے کوارٹر فائنل میں شکست کا بدلہ لیں گے۔ سدھیر کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے مداخلت کرکے انہیں مشتعل ہجوم سے بچایا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے انیس سالہ فاسٹ باؤلر مستفیزالرحمٰن دوسرے میچ میں بھی تباہ کن باؤلنگ کے ذریعے اپنے ٹیم کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری دلوائی۔
اس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے 2017 میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنا جگہ بھی پکی کر لی۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آخری میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔