ریاض: سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے پیر کے روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کہا ہے کہ ٹوئٹر تمام برائیوں کا منبع ہے اور غیبت اور جھوٹ کو فروغ دیتا ہے۔مگر حیرت انگیز ھقیقت یہ ہے کہ خود سعودی عرب کی متعدد ویب سایٹیں اور شاہی گھرانہ ٹوئیٹر کا آزادانہ استعمال کرتا ہت۔سعودی عرب میں مفتی اعظم کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ بعض باتیں شاہی حکومت انکی زبان سے کہلوا دیتی ہے۔
’فتویٰ‘ نامی اس پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ٹوئٹر کو غیر ضروری امور کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ٹوئٹر کا درست استعمال کرکے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔سعودی مفتی اعظم کے مطابق ٹوئٹر بہت سی برائیوں کی جڑ ہے۔شیخ النمر جنکو سعودی عرب نے سزائے موت سنا دی ہے انکے عقیدتمندان نے بڑے پیمانے پر توئتر اور فیس بک کا استعمال شروع کردیا ہے اور شاہی حکومت کے جبر و اسبتداد کے خلاف بڑے پیمانے پر اواز اٹ رہی ہے۔مبسرین کا خیال ہے کہ سعودی مفتی اعظم نے جان بوجھ کر یہ بات کہی ہے تاکہ ٹوئیٹر کے استعمال میں کمی واقع ہو جائے اور آزادانہ رائے کی ظاہر کرنے والے مفتی اعظم کی تعظیم میں ان چیزوں کو ترک کردیں۔