نیویارک:ماس میڈیا کمپنی نیوز کارپ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر خریدنے یا اس کا شیئر خریدنے میں نیوز کارپ کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ٹوئٹر کو کسی کمپنی کی طرف سے خریدے جانے کی افواہیں اڑ چکی ہیں۔ ایک بار گوگل کی طرف سے ٹوئٹر خریدنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔