حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے بہار کے وزیر کی جانب سے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو ڈیر سمرتی ایرانی لکھنے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیر سمرتی ایرانی لکھنے کا مقصد غلط نہیں تھا ۔ اسے غلط انداز میں نہیں لینا چاہئے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹا معاملہ ہے اور اس ٹوئٹر وار کو اب ختم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے عوام میں غلط تاثر جائے گا ۔انہوں نے سمرتی ایرانی اور اشوک چودھری سے خواہش کی کہ اس معاملہ کو اب ختم کردیں ۔