لندن، 23 نومبر: سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ “ٹوئیٹر” نے کہا ہے کہ اس نے ایک ایسی سیکورٹی تکنیک کا استعمال کیا ہے جس سے ٹوئیٹر کیصارفین کی جاسوسی کرنا مشکل ہوگا۔ مزید یہ کہ اس نے دیگر کمپنیوں کو اسی قسم کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹوئیٹر نے اپنے بلاگ پر کل لکھا تھا کہ 2011 سے “آن لائن پیغام خدمات” نے کافی ترقی کی ہے اور روایتی خفیہ کاری تکنیک ایچ ٹی ٹی پی ایس کی مدد سے ان خدمات کو انجام دیا جارہا ہے۔ اب ایچ ٹی ٹی پی ایس کے خفیہ کاری کو مزید باصلاحیت بناتے ہوئے فور ورڈ سیکریسی سے لیس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی جاسوسی کرنا مشکل ہوجائے گا۔
معروف انٹرنیٹ سیکورٹی ماہر “ڈین کیمنسکی” نے کہا کہ فارورڈ سیکریسی” سے صارفین کی جاسوسی بے حد مشکل ہوجائے گی کیونکہ اس سے پہلے جاسوسوں کو ایچ ٹی ٹی پی سی کی ایک “ذاتی کی” کے ہاتھ لگنے سے صارفین کی ساری تفصیلات مل جاتی تھی لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔