لندن ۔ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جرمن سائیکلسٹ نے جیت لیا۔ کیمبرج سے لندن تک بارش سائیکل سواروں کی مہارت کا امتحان لیتی رہی۔ کیمبرج سے لندن تک ایک پچپن کلومیٹر طویل ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ریس کے آغاز سے ہی جرمنی کے مارسل نے برتری حاصل کرلی۔ لندن پہنچنے تک بارش کے باعث سائیکلسٹوں کی رفتار میں کمی آئی لیکن جرمن رائیڈر نے سب کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ کٹل تین میں سے دو مرحلے جیت کر بھی اٹلی کے وین سنزو سے پیچھے ہیں۔ ریس کے تیسرے مرحلے کے خاتمے کے بعد چوتھے مرحلے میں ریس لندن سے فرانس میں داخل ہوگی۔