ٹوکیو ۔ 22 فروری (یو این این) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جنوبی کوریا کے زیر قبضہ جزیرے ’’ناکی شیما‘‘کی آزادی کیلئے سالانہ مظاہرے کے انقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان جاپان کی سمندری حدود میں واقع ایک جزیرے ناکی شیما(کوریا کے مطابق ڈاکڑو)پر ملکیت کا دیرینہ تنازع ہے جس کے بارے جاپان کا موقف ہے کہ یہ اس کی ملکیت ہے چنانچہ اس پر جنوبی کوریا کا قبضہ غیر قانونی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والے اس مظاہرے میں5 سو سے زایادہ افراد نے شرکت کی جبکہ حکومت کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ یوشی نامی کاموکا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ناکی شیما جاپان کا حصہ ہے اس پر کنٹرول کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رک
ھیں گے۔