لکھنؤ(نامہ نگار)بازار کھالہ واقع یحیٰ گنج میں گزشتہ شب ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگ گئی ۔ ٹرانسفارمر کے نزدیک موجود دودکانیں اور ٹاٹا سفاری بھی آگ کی زد میں آگئی ۔مقامی باشندوں نے اس بات کی اطلاع پولیس اور فائربریگیڈکو دی ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کے تین گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابوپالیا ۔
واردات میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیںہے ۔نادان محل روڈجگدیش پور دھرم شالہ کے سامنے لگے ٹرانسفارمر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب دوشنبہ کو اچانک آگ لگ گئی ۔ کچھ دیر آگ نے ٹرانسفارمر کے بغل میں موجود ٹٹر کی بنی دودکانوں کو اپنی زد میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں نے واردات کی اطلاع پولیس کو اور فائر بریگیڈ محکمہ کو دی ۔ جب تک فائربریگیڈ کی گاڑی پہنچتی اتنی دیر میں آگ خطر ناک شکل لے چکی تھی ۔دکان کے پاس کھڑی ایک ٹاٹا سفاری یوپی ۳۲ڈی آر ۵۷۷۵بھی آگ کی زد میں آگئی ۔ موقع پر تین گاڑیوں نے کڑی مشقت بعد آگ پر قابوپالیا ۔ واردات میں ٹٹر کی دکانیں جل کرراکھ ہوگئی ۔ دکان میں رکھاکباڑ
بھی جل کر خاک ہوگیا ۔ بتایا جاتاہے کہ واردات دیر شب میں ہوئی ۔