سنگاپور(بھاشا) ایشیا کے ٹکنالوجی میدان کے دس اولین ارب پتیوں کی فہرسست میں ہندوستان اور چین کا دبدبہ ہے۔ ان دس ارب پتیوں کا کل اثاثہ ۱۳۶؍ارب ڈالر ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان کی نمائندگی تین صنعت کاروں نے کی ہے۔ جن کا کل اثاثہ ۶۵ء۴۰؍ارب ڈالر ہے۔ فہرست میں شامل
چین کے پانچ صنعت کاروں کا کل اثاثہ ۱ء۶۷؍ارب ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں شامل ہندوستانیوں کی نمائندگی قیمت کے لحاظ سے بڑھنے کی امید ہے۔ کیوں کہ اس میں نیرج گویل کی سنسگاپور اینویشن لیگ بھی وابستہ ہے۔ جو ٹکنالوجی میدان سے وابستہ کئی کپمنیوںمیں سرمایہ لگاتی ہے۔ سنگاپور کے این آر آئی گویل کا اثاثہ ۹۵ء۱۲؍ارب ڈالر ہے۔ جو فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔اس فہرست کے تیسرے مقام کے حامل وپرو کے عظیم پریم جی کا کل اثاثہ ۱۶؍ارب ڈالرہے ۔ جب کہ ایکس سی ایل کے شیو ناڈر ۷ء۱۱؍ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ساتویں مقام پر ہیں۔دس اولین ٹکنالوجی کاروباریوں کی فہرست میں پہلا مقام چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کے جیکماکا ہے۔ جن کا کل اثاثہ ۸ء۲۰؍ارب ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان اور چین کے ۸ ٹکنالوجی کاروباریوں نے جاپان اور کوریائی کاروباریوں کا مقام لے لیا ہے۔