لکھنو¿:قومی صحت مشن کی مختلف اسکیموں کے تحت اسپتالوں میں کام کر رہے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے جبکہ کئی ملازمین ایسے بھی ہیں جنہیں بغیر کسی نوٹس کے کام سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی خدمات تین برس تک چلنی تھی۔ صحت محکمہ کے اس روےے سے ناراض ملازمین نے منگل کو مظاہرہ کیا۔ چارباغ سے اسمبلی تک ریلی نکال کر مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ کثیرالمقاصد کارکنان ایم پی ڈبلیو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہوئے اس مظاہرہ میں صحت محکمہ میں کئی الزامات لگائے گئے۔
ایسوسی ایشن کے میڈیا انچارج سید مرتضیٰ نے کہا کہ ۴۱اضلاع میں ۱۳-۲۰۱۲ ءمیں تین برس کیلئے ملازمین کو ٹھیکہ پر رکھا گیا تھا لیکن ایک برس کیلئے انہیں ہٹا دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ ملازمین کو ۲۴۵ روپئے یومیہ کے بجائے محض دو سو روپئے ادا کیا جاتا تھا۔ مسٹر مرتضیٰ نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ملازمین کو دیگر قسم کے مسائل تھے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو دور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کام پر رکھاجائے۔