لکھنؤ۔(نامہ نگار)ٹھیکے دار کے ذریعہ مہینوں سے بقایا مزدوری نہ دئے جانے سے ناراض مزدوروںنے پی جی آئی تھانہ کا گھیراؤ کرکے مزدوری دلانے کی فریاد کی ہے۔ درجنوں مزدوروں نے تھانہ انچارج پی جی آئی کو ٹھیکے دار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تحریر دی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق تھانہ حلقہ کے ساوتھ سٹی میں رہنے والا ہرگوبند پانڈے ٹھیکے داری کا کام کرتاہے۔ بتایا جاتاہے کہ سرسوتی پورم رائے بریلی روڈ میں تلسی پارک کے نزدیک جے پی اگروال کے زیر تعمیر مکان میں تقریباً تین ماہ سے لکھیم پور ضلع میں رہنے والے پتان ، ریجا، نتھارام، ہیرا لال ، رنگی لال، تاج کشور، لوکش، رام پال ، پریمو، نند رام ، چھوٹو ، ووبھو، ارجن، وغیرہ کام کررہے ہیں لیکن ٹھیکے دار نے ان کی مزدوری نہیں دی۔
جس کی مخالف میں مزدوروں نے پولیس سے فریاد کرتے ہوئے تھانہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے تھانہ انچارج کو تحریر دے کر ٹھیکے دار کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے۔