لکھنؤ (نامہ نگار)مڑیاؤں علاقہ میں ائیکل پر سوار ایک مزدور کو ٹیمپو نے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے کے سبب مزدور سڑک پر گرگیا۔ مقامی لوگوں نے مزدور کو اسپتال میںد اخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ موصولہ خبر کے مطابق سیتاپور کا باشندہ ۲۸سالہ مزدور مادھوروزانہ کی طرح سنیچر کو لکھنؤ مزدوری کرنے کے لئے آیا تھا۔ مادھو وکاس نگر اسٹیشن پر ٹرین سے اترنے کے بعد سائیکل سے مزدوری پر جارہاتھا۔ مڑیاؤں تھانہ کے سامنے اچانک اس کی سائیکل میں تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر ماردی۔ ٹیمپو کی ٹکر سے مادھو سائیکل سمیت سڑک پر گرگیا اور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے راہ گیروں کی مدد سے ٹراماسینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اتوار کو اس کی موت ہوگئی۔