لکھنو : اٹونجہ تھانہ کے نزدیک آج صبح ایک بے قابو ٹیمپو الٹ گیا۔ اس حادثہ میں ٹیمپو ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اٹونجہ امانی گنج ٹیمپو اسٹینڈ سے دوشنبہ کی صبح دس بجے امانی گنج کا ۳۰سالہ رضوان ٹیمپو میں سواری بٹھا کر روانہ ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جیسے ہی اٹونجہ تھانہ سے ۵۰۰میٹر آگے کمہرانواں گاو¿ں کے نزدیک پہنچا تو اچانک ٹیمپو بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ اس حادثہ میں ٹیمپوڈرائیور اور اس میں سوار آشا سنگھ دب گئے۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے کسی طرح ٹیمپو کے نیچے دبے ڈرائیور رضوان اور آشا سنگھ کو باہر نکالا حادثہ میں ٹیمپو ڈرائیور رضوان کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ آشا سنگھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اطلاع پر پہنچی اٹونجہ پولیس نے تفتیش کے بعد رضوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے۔