مرادآباد۔ان سوئنگ گیندباز محمد سمیع ٹیم انڈیا میں آپ کی واپسی کو لے کر مکمل طور پر پراعتماد ہیں اور وہ اس کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔یہاں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیان کھیلے گئے رنجی میچ کے آخری دن اچانک آئے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سمیع نے کہا میں اپنی سو فیصد فٹنس کے بالکل قریب ہوں اور اس کیلئے جی توڑ محنت بھی کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی ٹیم کا حصہ بنوں گا۔25 سالہ سمیع فی الحال تو افریقہ کے خلاف کھیلی جا رہی سیریز سے باہر ہیں لیکن سلیکٹر مسلسل ان پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔
ٹیم انڈیا کی کارکردگی کے بارے میں سمیع نے کہا ٹوینٹی -20 میچز میں تو تو کوئی بھی جیت سکتا ہے لیکن حقیقی چیلنج تو ون ڈے اور ٹیسٹ میں دیکھنے کو ملے گا۔ ہماری ٹیم یقینی طور پر بہتر نتائج لے کر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ فٹنس کے ساتھ ساتھ بولنگ پر بھی مکمل توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے سمیع طویل عرصے سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں۔