کراچی۔ پاکستان کے سینئر بلے باز یونس خان کا خیال ہے کہ عالمی کپ میں ان کے ملک کے کرکٹروں کو اس کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستان کو نہیں شکست دینے کو ختم کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔یونس نے لاہور میں صحافیوں سے کہاتاریخ مختلف ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس بار ہم ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف جیت درج کرکے اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔پاکستان نے ورلڈ کپ میں آج تک کبھی ہندوستان کو نہیں ہرایا ہے۔ ورلڈ کپ 2015 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان 15 فروری کو مقابلہ ہوگا۔یونس نے کہا کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں بھی اپنی اچھی فارم برقرار رکھنا چاہیں گے۔انہوں نے کہاحال میں جب میں ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا تو لوگوں کو لگ رہا تھا کہ یونس ختم ہو چکا ہے لیکن میں نے فارم میں واپسی کی اور مسلسل سنچری لگائی۔ میری یہ فارم عالمی کپ میں بھی جاری رہ سکتی ہے۔
وہیںپاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے تیسرے نمبر یا اس کے اوپر کھلایا جائے تو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، ورلڈ کپ کیلئے بطور بیٹسمین مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں جب تک فٹ ہوا کھیلتا رہوں گا، مصباح الحق تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو بہت اچھے انداز میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہندوستان اور آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے کی خواہش ہے، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے تیسرے نمبر پر یا اس سے اوپر کھیلنے کو بھیجا جائے، انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کے سوال پر کہا کہ میرا ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں میں جب تک فٹ ہوں کھیلوں گا، مصباح الحق کی کپتان پر یونس خان نے کہا کہ وہ بہت صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی اور تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، جہاں تک ان کے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ ہے تو ان کو اس فیصلے پر بہت عزت ملی ہے جتنی ان کی وجہ سے پاکستان کو ملی، مصباح الحق نے گزشتہ پانچ برسوں میں بطور کپتان جتنا ٹیم کو مضبوط کیا وہ قابل ستائش ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ پر اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، ورلڈ کپ میں جیت کے سوال پر یونس خان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی، جتنے چانس آسٹریلیا کے پاس ہیں اتنے ہی پاکستان کے پاس ہیں۔