سڈنی۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے آج نئے سال کے موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے ساتھ دوپہر کی چائے پی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایبٹ کے ساتھ ان کی رہائش پر سرکاری تصویر سیشن میں تصاویر کھنچائی۔ ٹیم انڈیا کی ٹی شرٹ اور ٹرائوزر میں ہ
ندوستانی کھلاڑیوں کی ایبٹ کے ساتھ تصاویر بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر پر ڈالی ہے۔بورڈ نے کہاآسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے سال نو پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دوپہر کی چائے پر بلایا تھا۔ہندوستان کے نئے کپتان وراٹ کوہلی، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور ایبٹ کی بھی تصویر ڈالی گئی ہے۔ کسی بھی تصویر میں مہندر سنگھ دھونی نہیں دکھ رہے ہیں جنہوں نے میلبورن ٹسٹ کے بعد ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ اس موقع پر موجود ہوں گے یا نہیں۔