ڈھاکہ۔بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سلیکٹرفاروق احمد نے ایشپا کپ کیلئے کرکٹرز کے انتخاب پر ان سے کوئی صلح مشورہ نہیں کیا جس پر اور وہ ٹورنامنٹ
کیلئے منتخب کردہ ٹیم سے ناخوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں مجھے ٹیم کی قیادت کرنی ہے تو ٹیم منتخب کرتے وقت مجھ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ مجھے سلیکشن کے وقت نہیں مشورہ نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ مجھے ٹیم سلیکشن کیلئے کیوں اعتماد نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جس میں انہیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔انہیں بورڈ اس فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔