سنگاپور۔بین الاقوامی پریمیئر ٹینس لیگ منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستان کے ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کو امید ہے کہ 2020 تک اس لیگ میں آٹھ ٹیمیں ہو ں گی جس میں ایک ٹیم چین کی بھی ہونے کی توقع ہے۔چار کروڑ امریکی ڈالر کی پہلی بار دنیا بھر کے اسٹار ٹینس کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 24 میچ ہوں گے جو راؤنڈ رابن شکل میں کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلہ 28 سے 30 نومبر کو منیلا سے شروع ہو رہی ہے۔اس مقابلے کے مستقبل کے بارے میں پوچھنے پر بھوپتی نے کہا سن 2020 تک ہمارے پاس آٹھ ٹیمیں ہوگئیں۔ بھوپتی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ مقابلہ چین کے تمام بڑے شہروں میں بھی منعقد کئے جانے کی کوشش کی جائے گا۔اس کی تشہیر بازی کیلئے سنگاپور آئے بھوپتی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم بہت زیادہ تیزی س
ے آنا فانا سے کام نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مقابلہ مستقل طور پر بہت طویل چلے۔ یہ ٹورنامنٹ ایک مثالی کاروبار کے طور پر بھی آگے بڑھے۔منیلا کے علاوہ سنگاپور، دبئی اور دہلی میں چار ٹیمیں کے اس مقابلے میں سرینا ولیمس، آندرے اگاسی، پیٹ سمپراس، راجر فیڈرر ر نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے جیسے اسٹار ٹینس کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ منیلا کے بعد سنگاپور مرحلے کے مقابلے 2 سے 4 دسمبر تک اس کے بعد دہلی میں 6 سے 8 دسمبر کو اور دبئی میں 11 سے 13 ستمبر تک مقابلے ہوں گے۔بھوپتی نے کہااس مقابلے کا 125 ممالک میں براہ راست نشر کیاجائے گا جو قریب 50 کروڑ گھروں میں دیکھا جائے گا۔ ٹیم ٹینس مقابلوں میں یہ مقابلہ ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا تین سال کی محنت کے بعد اس کی شکل کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا آخری شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپی ٹی ایل مقابلہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں عظیم کرکٹر سنیل گواسکر شامل ہیں جو سنگاپور فرنچائزی کے صدر ہیں۔