میدیکری( کرناٹک): وشواہندو پریشد کے ایک کارکن کی منگل کے روز موت واقع ہوگئی۔پولیس نے کہاکہ یہاں پر اٹھارویں صدی میں میسور پر حکمرانی کرنے والے ٹیپوسلطان کی125ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پرجھڑپ کے بعد ہجوم کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔
سپریڈنٹ پولیس کوڈاگو ڈسٹرکٹ واٹیکا کٹیار نے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ لاٹھی چارج کے دوران مرنے والے شناخت ڈی ایس کٹاپہ عمر ساٹھ سال کی حیثیت سے کی گئی ہے جو جھڑپ کے مقام سے لاٹھی چارج کے دوران 15-20فٹ کی دیوار سے گر نے کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ساحل نامی 25سال نوجوان بھی کسی نامعلوم کی فائیرنگ میں زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کو علاج کے لئے منگلور منتقل کیاگیا۔
میدیکری‘ کرناٹک کے بنگلور سے 270کیلومیٹر ویسٹ کرناٹک کے ساوتھ ویسٹ گھاٹ کا پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق تصادم کے دوران پتھر بازی میں کٹاپہ کی موت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کٹیار نے کہاکہ مقام واقعہ سے ہر کوئی لاٹھی چارج سے بچنے کے لئے بھاگتا ہوا نظر آرہا تھااسی دوران متوفی نے بھی بناء نوٹس کئے ایک اسپتال کی دیوار سے چھلانگ لگادی جبکہ دیوار کافی اونچائی پر بنائی گئی تھی۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ پتھر بازی یا جھڑپ کے دورا ن ہلاک نہیں ہوا ‘ اور قابو حالات پر کنٹرول کے لئے احتیاطی اقدامات کے دوران حادثے میں اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔متوفی کو ریاست سرکاری اسپتال میں لیاگیا جہاں پر وہ اونچائی سے گرنے کی وجہہ سے سر پر ائے گہرے زخموں کی وجہہ سے جانبر نہ ہوسکا۔