شاہ جہانپور: شہر کے ایک اسکول میں حاجی رفاقت کے پوتے فہد ولد فیروز تھانہ علاقے کے مشہور اسکول کا طالب علم ہے۔ جس میں ریان اسکول کی پرنسپل کے ذریعہ فہد کی اتنی پٹائی کی گئی جس سے فہد کے کان کا پردہ پھٹ گیا ۔ جس کی اس معاملے میں تھانہ آر سی مشن میں رپورٹ درج ہوئی۔
لیکن اس سلسلے میں جب فہد کے چچا عارف سے بات ہوئی تو ان کاکہنا تھا کہ پرنسپل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور میں نے ان کو معاف کردیاہے ۔لیکن جب ان سے کہا گیا جو دیگر بچے وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے سرپرستوں کاکہناہے کہ موجودہ ریان اسکول کے پرنسپل کا برتاو¿بچوں کے تئیں بہت خراب ہے۔
آئے دن بچوں کے ساتھ وہ اچھا برتاو¿ نہیں کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں اسکول کے منیجر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں نہیں معلوم ہاں کچھ معمولی بات چیت ہوئی تو تھی لیکن بچے کے دادا، والد اور چچا اچھے آدمی تھے اور یہ اسکول میںآتے رہتے ہیں اس لئے معاملہ نمٹ گیا۔