کانپور:ٹیچر لفظ کو بدنام کرتے ہوئے ایک ٹیچر نے درجہ ایک کے طالب علم کو بے رحمی سے پیٹا۔ ٹیچر کی پٹائی سے طالب علم کی ایک آنکھ کی روشنی کم ہو گئی ۔ سیسا مو¿ کے پی روڈ بازار کے رہنے والے ممتاز نے بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا عدنان (۷) وویکا نند کانوینٹ اسکول میں پڑھتا ہے۔
الزام ہے کہ گیارہ اگست کو اسکول میں بیٹے کے ذریعہ شرارت کرنے پر ٹیچر اور اسکول منتظم نے اسے بے رحمی سے پیٹا۔ پٹائی سے طالب علم کی آنکھ میں چوٹ آگئی اور اسے کم دکھائی دینے لگا۔ کنبہ والوں نے اسے علاج کےلئے ضلع اسپتال میں دکھایا۔ جس کے بعد متاثر کنبہ شکایت لے کر ٹیچر کے پاس پہنچا الزام ہے کہ ٹیچر نے معاملے کو دبانے کےلئے بیٹے کے علاج کا حوالہ دے کر کنبہ والوںکوپندرہ ہزار روپئے دئے ۔ اور معاملے کو دبانا چاہا لیکن شہر میں علاج نہ ہوپانے سے کنبہ والے اسے دہلی لے گئے اور اسکا علاج کرایا ٹیچر کے ذریعہ علاج کا پیسہ نہ ملنے پر متاثر کنبہ ٹیچر کے گھر پہنچا جس پر ٹیچر نے انہیں گھر سے بھگا دیا۔ متاثر کنبہ انصاف کےلئے یوم تحصیل اور کئی افسران کے پاس گیا معاملے کو علم میں لے کر افسرا ن نے معاملہ بزریا پولیس کوسونپ دیا۔
بزریا تھانہ انچارج نے طالب علم کا طبی معائنہ کرا کر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ انہوں نے بتایاکہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔