واشنگٹن:امریکہ کے ٹیکساس صوبے میں میکسیکو کے ایک شہری کو قتل کر کے اس کے پاس سے 8 ڈالر لوٹنے کے جرم میں ایک شخص کو موت کی سزا دی گئی ہے ۔جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ جوآن گارسیا (35) میکسیکو کے ایک شہری کو قتل کرنے اور اس سے آٹھ ڈالر لوٹنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسے ہنٹس ولے میں واقع ڈیتھ چیمبر میں کل زہر کا انجکشن دیا گیا اور دیر رات اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔