نئی دہلی: ٹیکس دہنددگان کو انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں مدد کیلئے محکمہ کے ذریعہ قومی راجدھانی میں آٹھ روزہ خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ کا اہتمام کناٹ پیلیس کے نزدیک انکم ٹیکس محکمہ کے دفتر والی عمارت سیوک سنٹر میں کیا جائے گا۔
اور اس کا افتتاح ۲۴ اگست کو سی بی ڈی ٹی کی چیئرپرسن انیتا کپور کریں گی۔ خصوصی کیمپ ۳۱ اگست تک دفتری اوقات کے دوران کام کرے گا اس دوران سنیچر اور اتوار کے روز بھی کیمپ میں کام ہوگا۔انکم محکمہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تنخواہ اور پینشن حاصل کرنے والے چھوٹے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ریٹرن داخل کرنے میں مدد کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مرکزی راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) کے بیان کے مطابق سال ۱۶۔۲۰۱۵ کیلئے جن ٹیکس دہندگان کی کل آمدنی پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ ہے یا ریفنڈ کےلئے دعویٰ کیا جاناہے تو ای فائلنگ ضروری ہے ایسے معاملات میں راست طور پر فارم کر ذریعہ ریٹرن منظور نہیں کیا جائے گا۔