جونپو:ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں جمعہ کوشکایتی سیل نے ٹیکس ودیگر محصول کی کارروائی سے متعلق جلسہ ہواجہاں محکمہ جنگلات کے ذریعہ ۱۰۸فیصد، اسٹامپ رجسٹریشن ۱۰۵،آبکاری ۹۹، تجارتی ٹیکس ۹۲، تفریحی ٹیکس ۷۹، ٹرانسپورٹ ۸۱، بجلی ۷۸فیصد وصول ہوا، بتایاگیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے ہدف کے مقابلے ریونیوکی وصولی کم کرنے والے افسران کو انتباہ دیا کہ ہرحالت میں صد فیصد وصولی کی جائے۔ضلع آبکاری افسر ڈی این دوبے کو ہدایت دی کہ ضلع میں ناجائز شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ساتھ ہی شاہ گنج آبکاری انسپکٹر کے خلاف جانچ کرکے کارروائی کی ہدایت دی۔اے آئی جی اسٹیمپ کو بیعنامہ کے دستاویز کی جانچ کرکے کم اسٹیمپ لگانے والے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ٹرانسپورٹ افسر(انتظامیہ)دیپک کمار کو ہدایت دی کہ ریونیووصولی میں لاپروائی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ایگزیکٹیو انجینئر بی کے سنگھ، اے کے مشرا، آرڈی پال کو ناجائز بجلی صارفین کے خلاف مہم چلاکر کارروائی کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ۶ماہ کے درمیان ایک ہفتہ کے اندر جلنے والے ٹرانسفارمروں کی رپورٹ دیں تاکہ پرنسپل سکریٹری توانائی کو کارروائی کیلئے خط بھیجاجاسکے۔ڈپٹی کمشنر تجارتی ٹیکس ایچ ایل اگروال کو ریونیووصولی میں اضافہ کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ تحفظ محکمہ کے افسرکو ماہ میں غذائی اشیاء کی جانچ کرکے رپورٹ دیں۔ساتھ ہی رسد انسپکٹر سنتوش دوبے اور کرشن کمار کی اکتوبر ماہ کی تنخواہ روکنے کیلئے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ رادھے شیام کو ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سبھی رسد انسپکٹر اپنے ایس ڈی ایم سے رابطہ کرکے کم از کم ہفتہ میں چار دن جانچ ضرورکریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شیام دھرپانڈے سمیت تمام افسران موجودتھے۔