رام پور (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ این کے ایس چوہان نے ٹیکس سے متعلق جلسہ میں نقل وحمل اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدف کے مقابلے وصولی نہ کرنے پر متنبہ کیا ۔ اس کے علاوہ ٹیکس اور مختلف ادائیگیوں میں کم وصولی ہونے پر تحصیلدار ملک کے خلاف منفی اندراج کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ کے تیور جلسہ کے دوران سخت دکھائی دیئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مالی بورڈ کی ہدایات کی تعمیل کرنا تمام ٹیکس افسران کا فرض ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کمرشیل ٹیکل، بجلی اور نقل وحمل ادائیگی کے تحت اور بینکوں کے ذریعہ بہترقرض وصول کرنے پر تمام تحصیلداروں کی ستائش کی۔ بلاس پور میں بینکوں میں چار گنا قرض ہدف سے زیادہ وصول کیا ہے۔ ایس ڈی ایم سخت ہدایت دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سردی سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تدابیر اختیار کئے جائیں ۔ الاؤ روشن کرنے کی فہرست کی جانچ کی جائے۔ بے سہارا اور غریب افراد میں کمبل تقسیم کئے جائیں اور ان کے لئے رین بسیروں کا بندوبست کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے صنعت کاروں اور سماجی تنظیموں سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ جلسہ میں اے ڈی ایم سید نظام الدین نے اسٹامپ وصولی پر خصوصی توجہ دینے کی
ہدایت دی۔ انہوں آبکاری اور محکمہ جنگلات کے افسران ونقل وحمل تبدیلیوں پر خصوصی طور پر توجہ دیتے ہوئے ہدف کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ جلسہ میں ضلع انتظامیہ کے تمام افسران موجود تھے۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نے ترقیاتی کاموں کے جائزہ جلسہ میں اسی ماہ ۲۵لاکھ سے زائد کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ گاؤں ڈھکیا میں سرکاری ٹیوب ویل کے سلسلہ میں صحیح جواب نہ دینے کے سبب ایگزیکٹو انجینئر سے جواب طلب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ جلسہ میں افسران نے بتایا کہ رام پور میں ۱۳ٹرانسفارمر خراب پڑے ہوئے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے منریگا کے تحت کئے گئے کاموں کی فہرست طلب کی اور سل صفائی کی تصدیق ضلع سطح کے افسران سے کرانے کی ہدایت دی۔