لکھنو؛: پتنگ بازی کے سبب ایک مرتبہ پھر دوشنبہ کو لاکھوں لوگوں کو بجلی کا بحران جھیلنا پڑا۔ ٹی آر ٹی ای ٹرانسمیشن مرکز کے یارڈ میں پتنگ گرنے سے تیرہ بجلی گھروں کی بجلی فراہمی ٹھپ ہو گئی ۔ اس کے سبب این سب اسٹیشنوں سے جڑے لاکھوں لوگوں کی بجلی چلی گئی ۔ دوشنبہ کی دوپہر تقریباًساڑھے تین بجے آسمان میں اڑتی ایک پتنگ کٹ کر ٹی آر ٹی ای ٹرانسمیشن مرکز یارڈ میں گر پڑی جس کے بعد یارڈ میں تیز دھماکے کے ساتھ ٹرانسمیشن مرکز ٹھپ ہو گیا۔ ٹرانسمیشن مرکز ٹھپ ہونے سے سبھی ۳۳کے وی فیڈروں کی بجلی سپلائی بند ہو گئی تقریباً ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد ٹی آر ٹی ٹرانسمیشن مرکز سے بجلی سپلائی بحال کر دی گئی لیکن سبھی فیڈروں سے سپلائی معمول پر ہونے میں تقریباً۲ گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ وہیں اس مدت میں جن سب اسٹیشنوں کی بجلی سپلائی ٹھپ رہی ان میںامین آباد، راجہ جی پورم اول ،دوم ، ٹی آر ٹی اے اول اور دوم ،
ویدھ اسٹیل اول اور دوم ،آر ڈی ایس او، ایبٹ روڈ ،عیش باغ ، رانی لکشمی بائی ، مویا ،یو پی آئی ایل شامل رہےں۔ حسین گنج ڈویزن کے او سی آر سب اسٹیشنوں کے فیڈروں کی منتقلی کے کام کے سبب انکمنگ فیڈر دو اور تین کی سپلائی صبح نو بجے سے ٹھپ رہی ۔ اس سے یہاں کے ڈائمنڈ ڈیری، مرلی نگر، چار باغ ،آل انڈیا ریڈیو، پرانہ قلعہ فیڈر کی بجلی سپلائی بند رہی۔ ان علاقوں کی بجلی سپلائی شام چار بجے تک بند رہی ۔ دوسری جانب عالم باغ کے شرنگار نگر میں ۶۳۰ کے وی اے کے مرمتی کام کے سبب صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی فراہمی بند رہی ۔ وہیں جی ٹی آئی سب اسٹیشن سے چارگھنٹے بجلی بند رہی۔