نئی دہلی (وارتا )توانائی شعبے کی عوامی کمپنی ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ نے مر کزی وزارت توانائی کے ساتھ آئندہ مالی سال کے دواران توانائی پیداوار سے معتلق معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ٹی ایچ ڈی سی نے آج ایک بیان میں بتایاکہ سمجھوتے میں مالی سال ۱۵۔
۲۰۱۴کے دوران ۷۴۱۰میگا واٹ بجلی پیدا وار کا ہدف رکھاگیاہے ۔سمجھوتے پر مر کزی توانائی سکریٹری پی کے سنہا اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے صدر آر ایس ٹی سائیں نے دستخط کئے ۔کمپنی نے بتایاکہ دسویں پنج سالہ منصوبے کے دوران ٹہری ہائڈرو پاور پالانٹ سے اس نے ۱ یک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی تھی ۔جبکہ ۱۱ ویں پنج سالہ منصوبے کے دوران اس نے کوٹیشور ہائڈرو الکٹرک پروجیکٹ سے ۴۰۰میگا واٹ بجلی کاپروڈکشن کیا ۔کمپنی کے مطابق ۱۲ویں پنج سالہ منصوبے کے آخر تک اس نے اپنی پیداوا ر صلاحیت بڑھا کر ۲۴۲۴میگا واٹ کرنے کا ہدف رکھاہے ۔