لکھنؤ۔ٹی ای ٹی پاس معلم اردو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام لکشمن میلہ میدان میں آ ج ۱۴؍ویں دن بھی درھرنا جاری رہا۔ دھرنے کی صدارت صوبائی صدر ارشاد ربانی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف تو اردو کو سرکاری زبان کی حیثیت سے تسلیم کرتی ہے اردو کو ہر محکمے میں اہمیت دینے کا فرمان جاری کر رہی ہے۔ لیکن دوسری طرف حکومت معلمین سے کئے گئے وعدے پر غیر سنجیدہ ہے۔ انھوں نے اترپردیش کے گورنر رام نائک کے اردو سے متعلق دئے ہوئے بیان کا خیر مقدم کیا۔ گورنر نے صداقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو کسی طبقے کی زبان نہیں پورے ملک کی زبان ہے۔