نئی دہلی(وارتا) آٹو موبائل میدان کی کمپنی ٹی وی ایس موٹرکے کاروبار میں اس ماہ ۱ء۲۲فیصدکا اضافہ ہو اہے۔ اس نے جنوری ماہ میں ۱۸۸۵۹۸گاڑیوں کی فروخت کی۔ جبکہ گذشتہ برس کے اسی ماہ میں اس کی فروخت ۱۸۶۳۱۳ اکائی رہی تھی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دوران سے کل ۱۸۱۵۱۶ دوپہیہ گاڑیاں فروخت کیں جو جنوری ۲۰۱۴ کے ۱۷۹۵۷۶ گاڑیوں کے مقابلے ۱ء۰۸ فیصد زیادہ ہے۔ اس کی دوپہیہ گاڑیوں کی کل گھریلو فروخت بھی ۱۵۶۱۳۸ گاڑیوں کے مقابلے ۳ء۹۳ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۱۶۲۲۸۴؍اکائی پر پہنچ گئی۔ کمپنی کے مطابق جنوری میں اسکوٹروں کی فروخت میں زبردست ۲۳ء۹۷ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ ۴۵۱۹۸؍اکائی سے بڑھ کر ۵۶۰۳۲؍اکائی ہوگئی۔ حالانکہ اسکوٹروں کے مقابلے موٹر سائیکل کی فروخت کی رفتار دہیمی رہی اور یہ ۶ء۸۷ فیصد کے اضافے کے ساتھ ۶۹۹۴۹؍اکائی پر پہنچی۔ اس دوران کمپنی کی تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت بھی ۶۷۳۷؍اکائی کے مقابلے ۵ء۱۲ فیصد اضافے کے
ساتھ ۷۰۸۲؍اکائی پر پہنچ گئی۔ حالانکہ اس کے برآمداتی کاروبارمیں ۱۳ء۳۱ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
دوسری جانب یاماہا موٹر انڈیانے اس برس جنوری میں گھریلو بازار میں کل ۳۹۳۰۹گاڑیاں فروخت کرکے گذشتہ برس کے مقابلے ۲۰ء۸۲ فیصد کا اضافہ درج کیا۔کمپنی نے آج یہاں کہا کہ تیز رفتار ترقی سے ہمارے کاروباری منظر نامے میں ہمارا اعتماد مضبوط ہواہے۔ کمپنی کے کاروبار میں ہورہی ترقی سے کم مطمئن ہیں اور نئے پروڈکٹ اور صارفین سے وابستگی کے پروگراموں کے ذریعہ اس برس مزید بہتر حصولیابیوں کی امیدہے۔