لکھنؤ۔ گوسائیں گنج علاقہ میں رہنے والے ایک ٹی وی میکینک نے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میکینک ذہنی طورپر بیمار تھا۔ موصولہ خبر کے مطابق گوسائیں گنج کے خوردئی بازار کا باشندہ علی محمد (۳۵) گھر میں ہی ٹی وی بنانے کا کام کرتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کی صبح علی محمد اور اس کا بھتیجا زبیر محمد دونوں گھر پر ہی موجود تھے۔ زبیر نے چائے بناکر اپنے چچا کودی جس کے بعد زبیر کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر چلا گیا ۔ کچھ دیر کے بعد جب وہ گھر واپس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کے چچا علی محمد کی لاش گھر میں لگے ہوئے اینگل کی رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے معمولی تفتیش کے بعد علی محمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علی محمد دماغی طور پر بیمار تھا اسی لئے اس نے خود کشی کی ہے ۔