میر پور۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو ترپن رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشفق الرحیم اور ثاقب الحسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ثاقب الحسن نے اپنے چھاچھٹ رنوں کے عوض تین چھکے اورپانچ چوکے لگائے جبکہ بنگلہ دیشی کپتان نے ایک چھکا اور پانچ چوکے لگائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے گیند بازی کے شعبے میںامین حسین سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوںنے دو وکٹ لئے۔ وہیں آسٹریلیا ایک سو چون رنوں کا ہدف کرنے جب پچ پر اتری تو اس کے سلامی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو بنگلہ دیش پر پہلی کامیابی دلائی ۔ سلامی بلے باز آرون فنچ نے اکہتر رن اور جبکہ ڈیوڈ وارنر نے اڑتالیس رنوں کی اہم اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کے ساتھ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے وداع کیا۔ فنچ نے اپنی اننگ میں چار چھکے وسات چوکے لگائے جبکہ وارنر نے تین چھکے اور
پانچ چوکے لگائے۔آسٹریلیا کی جانب سے گیند بازی کے شعبے میں کائولٹر نے دو وکٹ لئے جبکہ اسٹار ک ، بالنجر اور واٹسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ آج آسٹریلیا کی جانب سے ناٹ آئوٹ رہنے والے بلے بازوںمیں کیمرون وائٹ اورکپتان بیلی رہے جنہوںنے اٹھارہ اور گیارہ رن کا اہم کردار ادا کیا۔