میرپور۔عالمی خطاب سے اپنا ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کریئر ختم کرنے والے جذباتی سری لنکا تجربہ کار کھلاڑی کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیل کے تئیں کافی شکر گزار ہیں ۔ سری لنکا نے گزشتہ رات یہاں ہندوستان ک چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 خطاب اپنے نام کیا جس سے سنگاکارا اور ان کے ساتھی مہیلا جے وردھنے کے لیے یہ بہترین الوداعی رہی ۔ خطاب جیتنے کے بعد ان کے جذبات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ وہ کافی حوصلہ افزا ہیں ۔سنگاکارا نے کہا یہ حیرت انگیز ہے ۔ میں اسے بیان نہیں کر سکتا ۔ یہ پہلی بار ہے جب میں اس ٹیم کا حصہ ہوں جس نے ورلڈ کپ جیتا ۔ چار بار پہلے ہمیں مایوسی ملی ہے ۔ یہ بتانا مشکل ہے کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہو ۔سنگاکارا نے ناٹ آﺅٹ 52 رن بنائے اور انہیں اپنے آخری میچ میں مین آف دی میچ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ہر کوئی اس طرح سے اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتا ہے ۔اس کے لئے طویل انتظار کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا ، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ ہمارے لئے بہت معنی رکھتی ہے ۔ کوہلی جس طرح سے کھیل رہا تھا لگ رہا تھا کہ وہ ہم سے میچ چھین لے گا لیکن ہمارے گےندبازوں نے بہترےن گےند بازی کی ۔ سنگاکارا نے کہا ،آپ محسوس کر سکتے ہو کہ یہاں تک پہنچنا کتنا مشکل ہے ، کتنے تعاون کی ضرورت ہوتی ، صرف ٹیم کے ساتھیوں سے ہی نہیں بلکہ آپ کے خاندان سے ، آپ کے مداحوں سے اور اتحادی عملے سے بھی ۔ اس سابق کپتان نے کہا ،آپ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے ۔آپ کو دنیا میں سب سے بہترین بلے باز ہو یا پھر دنیا کے بہترین بولر ، لیکن آپ تعاون کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے ۔ سنگاکارا نے کہا ،ایسے وقت میں آپ کو واپس دیکھ ان تمام کے تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ ان کے بغیر آپ یہ سب نہیں
کر پاتے ۔