لکھنو: تالکٹورہ علاقہ میں ایک درزی نے ایک لڑکی کی دکان میں ہی عصمت دری کی۔ متاثرہ درزی کی دکان میں ہی سلائی کا کام کرتی تھی۔منگل کو متاثرہ لڑکی نے اس سلسلہ میں تالکٹورہ تھانہ میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس او تالکٹورہ اشوک یادو نے بتاےا کہ راجہ جی پورم ای بلاک میں سشیل گوتم کی سلائی کی دکان ہے ۔ سشیل کی دکان پر ایک لڑکی بھی کام کرتی تھی۔ بتاےا جاتا ہے کہ گزشتہ یکم اکتوبر کو لڑکی دکان پر کام کر رہی تھی اسی وقت درزی کی بیوی مارکیٹ گئی ہوئی تھی۔ لڑکی کو تنہا دیکھ کر درزی کی نیت خراب ہو گئی اور اس نے دکان میں ہی لڑکی کی آبروریزی کی۔
ملزم نے لڑکی کو منھ بند رکھنے کی دھمکی بھی دی۔اس کے بعد ملزم لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر بضد ہو گیا۔ یہاں تک کہ اس نے لڑکی پر دباو¿ بنانے کیلئے پھانسی لگا لی۔ سشیل کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔ اسپتال سے چھٹی پانے کے بعد ملزم سشیل لڑکی و اس کے گھر والوں پر مسلسل شادی کا دباو¿ بنا رہا تھا اور دھمکی بھی دے رہا تھا۔ ڈری سہمی لڑکی نے منگل کو اس معاملہ میں ملزم کے خلاف تالکٹورہ تھانہ میں نامزد رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ متاثرہ اصلاً طور پر ہردوئی کی رہنے والی ہے اور راجہ جی پورم علاقہ میں ہی کرایہ کے مکان میںاپنے کنبہ کے ساتھ رہتی ہے۔