لکھنؤ۔(نامہ نگار)نشاط گنج سے حضرت گنج اور چار باغ سے عالم باغ جانے والے آٹو ۔ٹیمپو پر پابندی کے حکم کے بعد ڈرائیوروں میں برہمی پائی جارہی ہے ۔حالانکہ اتوار کوایس پی ٹریفک کے ساتھ آٹو تھری وہیلر یونین کے نمائندہ وفد کے ساتھ جلسہ ہوا ۔ جلسہ میں یہ نتیجہ نکالا گیا کہ جن نکات پر آٹو۔ٹیمپو ڈرائیوروں کو اعتراض ہے انہیں تحریری طورپرتین دن کے اندر رکھاجائے تاکہ ان پر بحث ہوسکے ۔آٹو تھری وہیلریونین کے صدر پنکج دکشت نے بتایا کہ جلسہ میں یونین نے کئی مسائل ایس پی ٹریفک کے سامنے رکھے ۔جن میں پولیس کے وصولی سے لیکر ناجائز قبضہ تک کے مسائل کو اہمیت سے رکھا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ
یونین نے یہ مطالبہ کیاہے کہ جام ناجائز
قبضہ کے سبب لگتاہے ۔اگرسڑک پر ناجائز قبضہ نہ ہو تو جام کا مسئلہ اتنا خطرنا ک نہیں ہوسکتالیکن ہوتا اس کے برعکس ہے ۔ اس جام کا سبب آٹو ۔ٹیمپو کوبتایا جارہاہے جو بے بنیاد ہے ۔مسٹر دکشت نے بتایا کہ تین دن کے اندر ہم لوگ اپنے مسائل ایس پی ٹریفک کودیںگے ۔ ہمیں یہ یقین دہانی ملی ہے کہ مسئلے کا تصفیہ مل بیٹھ کر کیا جائے گا ۔ اگر مسئلے کاتصفیہ آسانی سے ہوجاتاہے تو ٹھیک ہے ورنہ یونین جبراًتھوپے گئے کسی حکم کو نہیں مانے گی ۔
قانون پر عمل کریں آٹوڈرائیور :
پنکج دکشت نے کہا کہ آٹو۔ٹیمپو ڈرائیو رٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔بے ترتیب آٹو نہ چلائیںنہ ہی کسی ایسے مقام پر سواری اتاریں یا بیٹھائیں جہاںٹریفک نظام متاثر ہورہاہو ۔ اگرکوئی ڈرائیورایساکرتاہے تو اس کے ساتھ یونین نہیں کھڑی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ بہتر ٹریفک نظام اور جام سے پاک شہر کے لئے آٹوتھری وہیلر یونین ٹریفک محکمہ کے ساتھ ہے ۔