جودھیا؍فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ فیض آباد کانگریس پارٹی اجودھیا کے سبھی بوتھ عہدیداران کا جائزہ جلسہ سنیچر کی صبح قاضیانہ سٹی مانٹیسری اسکول کے کیمپس میں ہوا جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی حلقہ مشاہد دینا ناتھ پانڈے ، مہمان ذی وقار ضلع کار گزار صدر مہنت گریش پتی ترپاٹھی تھے۔ صدارت سابق میونسپل بورڈ صدر سردار مہندر سنگھ اور نظامت کارپوریٹر نمائندے رمیش رانا نے کی،۔ اس دوران مشاہد دینا ناتھ پانڈے نے کہا کہ اجودھیا میں کان
گریس پارٹی مضبوط ہے اسے دو سیکٹروں میں تقسیم کر کے اب تک تکن پارلیمنٹ نرمل کھتری کے ذریعہ کروائے گئے کاموں کا ترقیات سے متعلق رپورٹ کارڈ عوام تک پہنچایا جائے گا۔ سبھی بوتھ مقامات پر ایماندار اور سرگرم عہدیداران رہیں گے تاکہ الیکشن میں زبردست کامیابی ملے۔ مہمان ذی وقار گریش پتی ترپاٹھی نے کہا کہ پارلیمانی الیکشن میں کانگریس دوبارہ تاریخ رقم کرے گی۔ ترقی کی بدولت او رملک میں اب تک کروائے گئے عوامی مفاد کے کاموں کے سبب رکن پارلیمنٹ نرمل کھتری دوبارہ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے بوتھ اور پارٹی عہدیداران سے کہا کہ علاقہ میں نکل کر عوام سے ووٹ مانگنا شروع کردیں کیونکہ الیکشن کی تاریخ آچکی ہے۔انہوں نے تنظیم کی مضبوطی اور بوتھ عہدیداران کو تیاری کے ساتھ الیکشن مہم میں لگنے کی اپیل کی۔ سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ موقع پرست ہیں۔ ان کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ اس دوران خواتین سیل کی شہر صدر سیتا منی پانڈے، سردار مہندر سنگھ، شیلندر منی پانڈے، کوشل پانڈے، ودیا کند وارڈ کی کارپوریٹر سنگیتا سونکر ، رمیش رانا، شری نیواس، دیپک یادو، بال کرشن ، جاوید، گل محمد، راجو سونکر وغیرہ موجود تھے۔