لکھنؤ(نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آج سعادت گنج، بخشی کا تالاب اور کینٹ علاقہ میں پنجاب کے سلامتی دستوں اور ایس ایس بی جے جوانوں نے مقامی پولیس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔
سی او بازار کھالہ راج کمار اگروال نے بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے سے ڈھائی بجے تک پنجاب کے سلامتی دستوں کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا۔ مارچ تھانہ سے شروع ہو کر کشمیری محلہ جے نرائن بغیہ، توپ دروازہ،محبوب گنج تراہا، معظم نگر ، مبین نگر، لکڑ منڈی، سمرائی، بڑا چوراہا ہو کر نوبستہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجودرہی۔ وہیں سی او بخشی کا تالاب ڈاکٹر راکیش کمار مشرا نے بتایا کہ مسلح سرحدی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ شیلندر کمار سنگھ نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ یہ فلیگ مارچ نگر پنچایت کے بخشی کا تالاب بھولی، کٹھوارا، ہردوہر پور، شیو پوری، استی، اچرا مئو، پہاڑ پور سمیت ڈیڑھ درجن گاؤں پنچایت ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ اس کے علاوہ کینٹ علاقہ میں بھی سی او کینٹ ببیتا سنگھ اور اے سی ایم ونود کی قیادت میں ایس ایس بی کی ایک کمپنی کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ یہ فلیگ مارچ صدر بازار، توپ خانہ بازار بخشی پورہ، نیل
متھا ، وجے نگر اور رجمن بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔