لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی کے لکھنؤ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ابھیشیک مشرا کی حمایت میں ایک جلسہ کا انعقاد ایم ایم پلازا بلوچ پورہ ٹوریا گنج میں کیا گیا جس میں انہیں عمران قریشی ، قطب الدین، محمد فرقان قریشی،
اجمل اور مختار احمد نے اکیاون کلو پھولوں کا ہار ڈال کر استقبال کیا۔ جلسہ کی نظامت حاجی شیخ سعید حسین نے کی۔ اس موقع پر ابھیشیک مشرا نے عوام کو یقین دلایا کہ لکھنؤ کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔ جیسے بجلی، پانی ، سڑک اور سیور کی پریشانیوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے لکھنؤ کی اپنی شناخت کے تحفظ کا بھی وعدہ کیا۔