ٓٓاٹاوہ: سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے خلاف ہندی کے تئیں دوہرا کردار اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر یادو نے اٹاوہ ہندوی خدمات ٹرسٹ کے ذریعہ ہندی کی نشر واشاعت میں تعاون دینے والے چودہ افراد کو اعزاز سے سرفراز کیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈران عوام سے ہندی میں ووٹ مانگتے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں انگریزی میںتقریر کرتے ہیں۔ ان حالات میں ہندی کی ترقی کیسے ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں انگریزی تقریروں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔