نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این ائی) ترنمول کانگریس کے ممبران نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے نزدیک منہ پر کالی پٹی باندھ کر سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔کالے لباس میں کالی شال لئے ممبرا ن اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے ہوئے تھے جس پر سرکار مخالف نعرے تحریر تھے۔ شاردا چٹ فنڈ گھپلہ میں ایک وزیر کی گرفتاری کے بعد سے ترنمول کانگریس سی بی آئی پر سوال اٹھارہی ہے اور اس کے غیر جانب دارانہ جانچ پر شک ظاہر کررہی ہے۔پچھلے دو روز سے ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے احاطہ میں الگ الگ طریقہ سے مظاہرے کررہے ہیں۔
راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کاروائی 12بجے دن تک کے لئے ملتوی۔