کانپور(نامہ نگار)شہر کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی آج کانپور پہنچے۔ اپنی آمد کے بعدمسٹر جوشی سوروپ نگرواقع اپنی رہائش گاہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جوشی نے کچھ اہم لوگوں کے ساتھ ہی ملاقات کی۔ جو لوگ ان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی۔ سنیچر کی صبح ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی سرکٹ ہاؤس میں پارٹی لیڈران سے ملاقات کریںگے۔ملاقات کے دوران کانپور کی ترقی کے بارے میں غور کیاجائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ رکن پارلیمنٹ فنڈ سے کانپو رکی مختلف سڑکوں کی تعمیر پر بھی غور ہو سکتا ہے۔