نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ون رینک ون پنشن (اوآراوپی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سبب سابق فوجی رام کشن گریوال کے خودکشی کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام سے اس معاملے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے ۔صوبیدار گریوال اوآراوپی کو وعدے کے مطابق مکمل طور پر نافذ نہ کئے جانے کی مخالفت میں جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کر رہے تھے ۔ انہوں نے گزشتہ رات خود کشی کر لی۔مسٹر پاریکر نے ٹویٹ کرکے کہا، “صوبیدار رام کشن گریوال کی موت سے دکھی ہوں۔ میں ان کے گھر والوں سے تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔ میں نے حکام سے اس معاملے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے ۔ “اطلاعات کے مطابق سابق فوجی اس بات سے بھی دکھی تھے کہ اسے اس معاملے میں بات کرنے کے لئے وزیر دفاع سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔تاہم وزارت دفاع کے ذرائع نے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی نے مسٹر پاریکر سے ملنے کا وقت نہیں مانگا تھا۔