رائے بریلی: مرکزی وزر برائے امور صارفین ، خوراک و عوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان رائے بریلی کے دو روزہ دورے پر کل یہاں آرہے ہیں۔
مسٹر پاسوان اپنے دو روزہ دورے کے دوران رائے بریلی میں دو عوامی جلسوں کے خطاب کرکے مرکزی حکومت کی دو برس کی کامیابیوں سے عوام کو واقف کرائیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
بی جے پی کے ضلع صدر دلیپ یادو نے آج یہاں بتایا کہ مرکزی وزیر مسٹر پاسوان 19 اور 20 جون کو رائے بریلی میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ اپنے دورے کے پہلے دن مسٹر پاسوان کل دوپہر میں سرینی اسمبلی حلقے میں منعقد ہونے والے عوامی جلسے کو خطاب کرکے مرکزی حکومت کی دو برس کی کامیابیوں سے عوام کو واقف کرانے کے بعد شام کے وقت آئی ٹی گیسٹ ہاؤس میں بی جے پی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔
مسٹر پاسوان رات کے قیام کے بعد اگلے دن 20 جون ک و مہاراج گنج میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرنے کے علاوہ بی جے پی کے ضلع صدر کے گھر پر جائیں گے اور اسی روز دہلی واپس لوٹ آئیں گے ۔