پٹنہ:لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) کے صدر اور مرکزی وزیر برائے خوراک و امور صارفین رام ولاس پاسوان نے بہار حکومت کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے دوراقتدار میں نافذ ایمرجنسی کو برطانوی حکومت سے بھی زیادہ تاناشاہی قرار دیئے جانے کو صحیح قرار دیئے جانے کو درست ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی رضامندی سے ہی اسے ویب سائٹ پر ڈالا گیا ہے اور حکمراں مہاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس کو اس کے بارے میں اپنی خاموشی توڑنی چاہئے ۔
مسٹر پاسوان نے آج یہاں دہلی روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے کہا کہ بہار حکومت کی ویب سائٹ پر ایمرجنسی کے وقت کی جو باتیں کہی گئی ہیں، وہ پوری طرح صحیح ہیں اور وہ خود بھی اس کے شکار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار کی سربراہی میں بہار کی مہاگٹھ بندھن حکومت میں کانگریس بھی شامل ہے ، جس کی صدر محترمہ سونیا گاندھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مسٹر کمارمہاگٹھ بندھن کی سرکار بندھن کی سرکار چلارہے ہیں اور دوسری طرف اپنی اتحادی پارٹی کے سلسلے میں ہی ویب سائٹس پہ الزامات لگانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔
مرکزی وزیر پاسوان نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار اگر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کانگریس کے دور اقتدار میں برطانوی حکومت سے بھی زیادہ تاناشاہی تھی تو پھر کانگریس کے تعاون سے کیوں حکومت چلارہے ہیں۔ یہ اتحاد صرف اقتدار کے لئے بنا ہے نہ کہ ریاست کے عوام کے مفاد کے لئے ۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر لگا ئے گئے الزامات کے بعد بھی اگر وہ کانگریس خاموش رہتی ہے تو پھر یہ سمجھاجائے گا کہ اس کی خاموشی رضامندی ہے ۔