پاکستان کے سندھ صوبے میں 6 بچوں کے ایک باپ نے کالا جادو سیکھنے کے لئے اپنے پانچ بچوں کو مار ڈالا.پولیس کے مطابق کراچی سے 230 کلومیٹر دور واقع ایک گاؤں سعید خان کا رہائشی چالیس سالہ علی نواز لغاری نے اپنی دو بیٹیوں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا. پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمر تین سے 13 سال کے درمیان ہیں.
پولیس افسر قمرالدين رحيمو نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علی نواز کی اقتصادی حالت کافی بری تھی اور وہ سیاہ جادو سیکھ رہا تھا اور لگتا یہی ہے کہ جادو کی طاقت حاصل کرنے کے لئے اس نے اپنے بچوں کی قربانی دے دی.
ضلع پولیس کے سربراہ امجد شیخ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ لغاری ایک شخص کے کہنے پر چالیس دن کا “چللا” کاٹ رہا تھا جس سے اسے امید تھی وہ جادو کی طاقت حاصل کر لے گا.
پولیس افسر رحيمو کے مطابق پہلے لغاری نے اپنے خاندان کو کھانے میں زہر ملا کر دینے کی کوشش کی لیکن اس کی بیوی نے اسے دیکھ لیا اور اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ اپنے مایکے چلی گئی.
رحيمو نے بتایا کہ بیوی کے گھر سے جانے کے بعد لغاری نے باقی پانچ بچوں کو قتل کیا.
پولیس کے مطابق لغاری نے اپنے بچوں کو پھندہ لگا کر گلا گھونٹ دیا اور بعد میں سب کو بیڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں