پالک کے پتے ایک کلو
پانی دولیٹر
مکئی کا آٹا چار چائے کے چمچ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 25 گرام
سرخ مرچ کا سفوف 5 گرام
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین عدد
پنیر (چکور کٹی ہوئی) 250 گرام
نمک حسب ذائقہ
پیاز (باریک کٹا ہوا) 25 گرام
مکھن تیس گرام
ٹماٹر (باریک کٹی ہوئی) دس گرام
کریم دس گرام
ترکیب۔
پالک کے پتوں کو دھوں کر کاٹ لیں۔ اس میں پانی اور نمک ملا کر دس منٹ تک پکائیں۔ پانی علیحدہ کر لیں اور پیس کر پیوری بنا لیں۔ پھر اس میں پنیر کے چکور ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح یکجا کر لیں۔ پھر اس میں مکئی کا آٹا ڈال کر دس منٹ تک پکائیں تاکہ اس میں گاڑھا پن پیدا ہو جائے، ایک پین میں مکھن ڈال کر پگھلائیں، ادرک اور پیاز اس میں ڈال کر تل لیں پھر سرخ مرچ کا سفوف اس میں حل کر دیں، اس آمیزے کو پالک پنیر کے آمیزے پر انڈیل دیں، اچھی طرح یکجا کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔ باقی ماندہ ادرک، ٹماٹر کے ٹکڑوں اور کریم سے سجا کر ہری سلاد اور روٹی کے ہمراہ پیش کریں۔